حیدر آباد 21 جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو اور وزیر نارالو کیش نے داوس میں آر سیلر متل کمپنی کے ایگزیکٹو چیئر مین لکشمی متل سے ملاقات
کی۔
لوکیش نے انہیں بھون پاڈو علاقہ میں پیٹرو کیمیکل ہب قائم کرنے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے اے پی میں سولار سیل مینو فیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے پر غور کرنے کی بھی اپیل کی۔