نئی دہلی/2فروری(ایجنسی) ٹی ڈی پی سربراہ این چندرابابو نائیڈو نے جمعہ کی رات عاپ پارٹی کے لیڈر دہلی کے سی ایم اروندکیجروال سے ملاقات کی، یہ ملاقات آنے والے لوک سبھا الیکشن میں حزب اختلاف کا عظیم اتحاد بنانے کی کوششوں کے درمیان ہوئی ہے،
آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے یہاں کیجروال کے سرکاری رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کے درمیان کئی معاملات پر گفتگو ہوئی.