امراوتی۔
28جون (ایجنسی) کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی آر ڈی اے CRDA) سابق وزیراعلی چندرابابونائیڈو کی قیامگاہ سے متصل واقع پرجاویدیکا کانفرنس ہال کو منہدم کرنے کے بعد
دریا کے قریب نائیڈو کی قیامگاہ کو منہدم کرنے کی تیاری کررہا ہے اور اس نے اس سلسلہ میں جمعہ کو نوٹس جاری کردی ہے۔
زونل اسسٹنٹ ڈائرکٹر نریندر ریڈی کی زیرقیادت سی آر ڈی اے کے عہدیدار جمعہ کی صبح نائیڈو کی قیامگاہ پہنچے اور عمارت کے مالک ایل رمیش کو نوٹس حوالے کی۔