حیدر آباد 19 مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے ہندوستانی نژاد ناسا کی خلا باز سنیتا ولیمس کے عزم کی ستائش کی اور طویل خلائی مشن کے بعد ان کی بحفاظت واپسی پر مبارکباد پیش
کی۔
ناسا کے خلا باز نک ہیگ، سنیتا ولیمس اور بیچ ولمور کے ساتھ منگل کو زمین پر واپس پہنچے۔ نائیڈو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، " یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ خلا باز سنیتا ولیمس اور بیری ولمور بحفاظت زمین پر واپس آگئے۔