حیدرآباد، 11 ڈسمبر (ذرائع) ٹی ڈی پی کے صدر اور آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو، تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر مالو بھٹی وکرمارکا، اداکار کے چرنجیوی، بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار اور کئی دیگر نے حیدرآباد کے یشودا اسپتال میں سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر
راؤ سے پیر کے روز ملاقات کی۔
انہوں نے چندر شیکھر راؤ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ چندرابابو نائیڈو کی آمد پر بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے ان کا استقبال کیا جو انہیں سابق چیف منسٹر کے پاس لے گئے۔ چندر شیکھر راؤ نے بھی نائیڈو کی خیریت دریافت کی۔