امراوتی/15مئی(ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے چہارشنبہ کو بی جے پی پر مغربی بنگال میں تشدد پھیلانے کا الزام لگایا. اس کے ساتھ ہی یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی وہاں ریاستی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش
کررہی ہے، نائیڈو نے بی جے پی صدر امیت شاہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے منگل کو اپنے روڈ شو کے دوران ،غنڈو" کی مدد سے تشدد بھڑکایا-
نائیڈو نے ایک ٹیوٹ میں کہا، بی جے پی او اسکے کارکنوں کی طرف سے کولکتہ میں کیے گئے تشد کی سخت تنقید کرتے ہیں،