حیدرآباد5 فروری(یواین آئی)امراوتی کو ہی دارالحکومت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے گزشتہ 50دنوں سے احتجاج کرنے والے کسانوں سے اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے ملاقات کرتے
ہوئے ان سے یگانگت کااظہار کیا۔
چندرابابو آج صبح اپنی پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ احتجاجی کیمپ پہنچے۔
انہوں نے رایا پوڑی علاقہ میں کسانوں سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی کی طرف سے ان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا۔