: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھرا،10 ڈسمبر(ذرائع) آندھرا پردیش میں راجیہ سبھا کی تین خالی نشستوں کے لیے آنے والے انتخابات میں، تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ڈی پی کے قومی صدر اور آندھرا پردیش کے چیف
منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ایک بیان جاری کرکے نامزد امیدواروں کی تصدیق کی۔ تلگودیشم سے بیڈا مستان راؤ اور ثنا ستیش کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ آر کرشنیا بی جے پی کی نمائندگی کریں گے۔ ان سیٹوں کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو ہونے والی ہے، ووٹوں کی گنتی اسی دن ہوگی۔