: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،16جولائی(ایجنسی)تلگودیشم کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف سنسنی خیر ریمارکس کئے۔انہوں نے کہاکہ جگن، اپنے والد متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی راج شیکھرریڈی کی راہ پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت کے دوران کانگریس حکومت نے ان کے خلاف 26انکوائریاں کروائی تھیں، سب کمیٹیاں، جیوڈیشل کمیٹیاں تشکیل دی تھیں تاہم ان کے خلاف ایک بھی الزام کو ثابت نہیں کیا جاسکا۔منگل کو نائیڈو نے تلگودیشم کے
لیڈروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات لگائے جارہے ہیں جس سے قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس، اپوزیشن پر الزامات لگاتے ہوئے ایوان کا قیمتی وقت ضائع کر رہی ہے جبکہ تلگودیشم کانشانہ عوامی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہاکہ تلگودیشم کے دور حکومت کے دوران پولاورم پروجیکٹ کے 66فیصد کام مکمل کرلئے گئے تھے۔مرکز سے زیرالتوا فنڈس لانے میں ناکامی کے حکمران جماعت کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔