حیدرآباد29اپریل(یواین آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کا انتخاب کرنے ریاستی ہائی کورٹ کو چار ہفتوں کی مہلت دی اور کہا کہ اس مہلت کے دوران ان کو مقرر کردیاجائے۔
جئے شنکر نامی ایڈوکیٹ کی جانب سے اس خصوص میں عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گی تھی جس کی
سماعت ہائی کورٹ نے کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں صرف ایک ہی رکن ہے ایسا کیوں کیاگیا؟عدالت نے پوچھا کہ آیا حکومت تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کو بند کرنا چاہتی ہے؟عدالت نے کہا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کافی اہم ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ اس کے صدرنشین اور ارکان کو مقرر نہیں کیاجاتا ہے تو اس کو بند کردیاجائے۔