the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکہ/6اپریل(ایجنسی) امریکی فوج میں سپورٹ بٹالین کی مسلم خاتون،سارجنٹ Cesilia Valdovinos کیسیلا ویلڈویانوزکواس وقت تلخ تجربات کاسامناکرناپڑا۔ جب ان کے کمانڈ سارجنٹ میجر نے انہیں دیگرسپاہیوں کی موجودگی میں جبراًحجاب اتارنے کا حکم دیا"۔امریکی فوج میں شامل مسلمان خاتون فوجی نے حجاب اتارنے سے متعلق تذلیل آمیزرویے کے خلاف فوج پرمقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی اخباروں میں شائع رپورٹس کے مطابق کیسیلا نے انکشاف کیا کہ "اپنے خلاف مذہبی متعصبانہ رویہ اختیار کیے جانے پر 7 مارچ کو فوج کے محکمہ حقوق میں شکایت درج کرائی، لیکن اعلیٰ افسران نے اسے "غیر مصدقہ" قرار دے کر میرے موقف



کو مسترد کردیا۔کیسیلا ویلڈویانوز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ "مجھے ایسے جملے بھی سننے کو ملے کہ میں نائن الیون حملے کی ذمہ دار ہوں، فوج میں بہت نفرت اور دشمنی ہے"۔دی انڈیپینڈنٹ اور دی میل میں شائع رپورٹ کے مطابق سپورٹ بٹالین کی مسلم سارجنٹ کیسیلا ویلڈویانوز نے بتایا کہ "وہ باحجاب خاتون ہیں اور ان کے کمانڈ سارجنٹ میجر نے دیگر سپاہیوں کی موجودگی میں جبراً حجاب اتارنے کا حکم دیا"۔


انہوں نے کہا کہامسلم شناخت ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے ہی ساتھی فوجیوں سے "انتہائی نفرت آمیزرویہ" کاسامناہے۔اپنے ایک انٹرویو میں 26 سالہ امریکی مسلمان خاتون فوجی نے بتایا کہ "مجھے بعض اوقات دہشت گرد اور داعش کہہ کرپکاراجاتا ہے"۔کیسیلا ویلڈویانوز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ "مجھے ایسے جملے بھی سننے کو ملے کہ میں نائن الیون حملے کی ذمہ دار ہوں، فوج میں بہت نفرت اور دشمنی ہے"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.