حیدرآباد 5اگست(یواین آئی)ہندوستان کے دیسی ساختہ کوویڈ19ٹیکے کوویکسن جس کو حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک نے تیار کیا ہے، کو ہنگری کے حکام سے جی ایم پی سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی اینڈ نیوٹریشن
ہنگری سے اس کی منظوری ملی ہے جس کے ذریعہ کوویکسن کی تیاری کے لئے گوڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس (جی ایم پی)سے تصدیق کی گئی۔
بھارت بائیوٹیک دنیا کے مختلف ممالک میں ایمرجنسی یوز اتھاریزیشن کے لئے دستاویزات کو داخل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔