ممبئی ، 10 اکتوبر (یو این آئی) ٹی آر پی گھوٹالے میں ممبی کرائم برانچ کی جانب سے تفشیش کے لیے طلب گئے ارنب گوسوامی کی قیادت والے ٹی وی چینل ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کا ، چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) شیو سندارام نے آج پولیس کے سامنے حاضر نہیں ہوئے اور یہ جواز پیش کیا کے اس سلسلے میں ایک میں سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کی گئ ھے اور اس کی سماعت زیر التوا ہے نیز اسکا فیصلہ ٓانے کے بعد یا پھر عدالت کے احکامات کے بعد ھی وہ تفشیش کے لئےحاضرھونگے
واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی
پولیس نے ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس (ٹی آر پی) ہیرا پھیری ریکٹ کے سلسلے میں ، سندرم کو
آج صبح تفشیش کے حاضرھونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔
ممبئی کرائم برانچ کا کرائم انٹیلی جنس یونٹ (سی آئی یو) جعلی ٹی آر پی ریکیٹ کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ محصولاتی پہلو کی چھان بین کے لئے ممبئی پولیس کا اقتصادی جرم ونگ (ای ڈبلیو) بھی تحقیقات میں شامل ہو گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ، پولیس نے اس معاملے میں فکت مراٹھی اور باکس سنیما کے مالکان سمیت چار افراد کو گرفتار کیا تھا-