: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس کو سپریم کورٹ کا حکم اور دہلی حکومت کے حقوق کو پامال کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کئی ایسی
دفعات ہیں جن سے منتخٰب حکومت کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا مسٹر کیجریوال نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دہلی والوں کے خلاف لائے گئے آرڈیننس میں ایسی کئی دفعات ہیں، جو ابھی تک عوام کے سامنے نہیں آئی ہیں۔