: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 29 ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے الزام لگایا ہے کہ مودی زیر قیادت مرکزی حکومت تلنگانہ کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کررہی ہے- انہوں نے ریاست کے ہر گھر کو محفوظ پانی سپلائی کرنے کے لیے متعارف کردہ ریاستی حکومت کے باوقار مشن
بھاگیرتا پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے ایوارڈ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزرا کے دوہرے معیار کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ ایک طرف تلنگانہ حکومت کو ایوارڈس دیے جاتے ہیں تو دوسری طرف یہ مرکزی وزیر ریاست میں سیاسی پلیٹ فارمس پر تلنگانہ حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہیں-