نئی دہلی ، 5 اپریل (یو این آئی) مرکزی حکومت نے گزشتہ سال سیلاب، اچانک سیلاب، بادل پھٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ، سمندری طوفان سے متاثر بہار ، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور پڑو چیری کے لیے 1280.35 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ہفتہ کو اعلیٰ سطحی کمیٹی کی
میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے قومی آفات کے امدادی فنڈ سے تین ریاستوں کو 1247.29 کروڑ روپے اور ایک مرکز زیر انتظام علاقے کو 33.06 کروڑ روپے کی مرکزی امداد کی منظوری دی ہے، جو ریاستی آفات کے امدادی فنڈ میں دستیاب سال کے لیے ابتدائی بقایار قم کے 50 فیصد کی ایڈ جسٹمنٹ کے تحت ہے۔