حیدر آباد 19 فروری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے بدھ کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت اضافی مرکزی امداد کے طور پر تلنگانہ کے لیے 231.75 کروڑ روپے کی منظوری دی۔
مرکزی وزیر داخلہ اور
وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سال 2024 کے دوران سیلاب، تو دوں کے کھسکنے ، طوفان سے متاثرہ پانچ ریاستوں بشمول تلنگانہ کو این ڈی آرایف کے تحت اضافی مرکزی امداد کے طور پر 1554.99 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔