حیدرآباد22اکتوبر(یواین آئی) حیدرآباد میں سیلاب سے ہو ئے نقصان کا اندازہ لگانے مرکزی ٹیم آج شہر پہنچی۔
مرکزی وزارت داخلہ کے جوائنٹ پراوین کی قیادت میں عہدیداروں کی یہ ٹیم آج تلنگانہ کے
دارالحکومت پہنچی جس نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی۔
مسٹرکمار نے اس ٹیم کے ارکان کو حالیہ ہوئی بارش سے حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر ہوئی تباہی،جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔