: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 1984 کے بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کو اضافی معاوضہ کے طور پر یونین کاربائیڈ کارپوریشن (یو سی سی) کی جانشین کمپنیوں سے 7,844 کروڑ روپے اضافی معاوضے کے طور پر دینے کی درخواست کرنے والی مرکزی حکومت کی
کیوریٹیو پٹیشن کو منگل کے روز خارج کر دیاجسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ابھے ایس اوکا، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ نے 2010 میں مرکزی حکومت کی طرف سے دائر کی گئی اس عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ یہ قانون کی کسوٹی پر مناسب نہیں ہے۔