the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود منسکھ منڈاویا نے دہلی میں ڈینگو کی خوفناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان باہمی تال میل پر زور دیا ہے اور اس کے پیش نظر ایک مشترکہ ایکشن بنائے گی مسٹر منڈاویا نے پیر کو یہاں دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی اور کہا کہ تمام میونسپل کارپوریشنز، نئی دہلی میونسپل کونسل، کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی ڈینگی مچھر پر قابو پانے کی کوششوں میں شامل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں، ہوٹلوں، صنعتوں، پانی کے ٹینکوں میں جمع پانی کو



ہٹایا جائے اور ان بستیوں کی نشاندہی کی جائے جہاں پانی استعمال کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
میٹنگ میں مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن، نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر اور انڈر سکریٹری وکاس شیل، دہلی کے چیف سکریٹری صحت بھوپندر بھلا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر نے بتایا بہت سے غریب لوگ ڈینگو سے متاثر ہوتے ہیں جو پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے کمزور ہو جاتے ہیں۔ وسیع پیمانے پر ڈینگی ٹیسٹنگ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے اہم قدم ڈینگی کی نشاندہی کرنا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جانچ میں تیزی لائی جائے تاکہ تمام معاملات کی اطلاع دی جاسکے اور مناسب علاج کیا جاسکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.