: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ کیرالہ کے وایناڈ میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے پیش آنے والے سانحہ میں مرکزی حکومت کیرالہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اور راحت فراہم کر رہی ہے متاثرین کی بازآبادکاری کے
کام میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے لوک سبھا میں ضابطہ 193 کے تحت کیرالہ میں سیلاب کی صورتحال پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ ان کے محکمے کے ساتھی وزیر مملکت نتیا نند رائے نے منگل اور بدھ کو کیرالہ کی صورتحال پر ایوان میں بیانات دئے ہیں اور یہ کہ کچھ نئے مسائل پر بھی تفصیلات بتانا چاہتے ہیں۔