کلکتہ25دسمبر (یواین آئی)ترنمول کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی اور مرکزی حکومت پر بنگا ل کے کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پی ایم کسان نیدی سمان اسکیم‘‘ سے متعلق یہ گمراہ کن خبر پھیلائی جارہی ہے کہ اس اسکیم سے
بنگال کے کسانوں کو محروم کردیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ یہ الزام سراسر غلط ہے۔
ترنمول کانگریس کے سینئر ممبر پارلیمنٹ سوگاتا رائے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ ریاستی حکومت یہ رقم منتقل کی جائے ۔