کلکتہ 15دسمبر(یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج الزام عاید کیا ہے کہ مرکزی حکومت آئی پی ایس افسران کو دہلی طلب کرکے ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں مداخلت کررہی ہے ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو ریاست میں صدر راج نافذ کرکے دیکھ لیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو کسی بھی صورت میں گجرات نہیں بننے دیا جائے گا۔بنگال امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جگہ ہے ۔
ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے
کہا کہ سزایافتہ مجرم بی جےپی کے ساتھ جارہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر بی جے پی اور مرکزی حکومت یہ سوچتی ہے کہ وہ مرکزی فورسیس کو تعینات کرکے اور ریاست کے افسران کا تبادلہ کرکے مجھے خوف زدہ کردیں گی تو وہ غلط ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے افسران کو دہلی طلب کیا جارہا ہے۔نڈا کے قافلے پر کسی نے بھی حملہ نہیں کیا ۔
ممتا بنرجی نے ایک ریلی میں کہا کہ جے پی نڈا کے ساتھ اتنی گاڑیاں کیوں تھیں ۔ان کے ساتھ سزا یافتہ مجرمین کیوں تھے ۔گزشتہ سال جن لوگوں نے ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمے کو توڑنے میں شامل تھے وہ بھی جے پی نڈا کے ساتھ تھے ۔