وائناڈ ، ( کیرالہ)، 29 مارچ (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور کیرالہ کے واسناد سے رکن پارلیمنٹ ، پرینکا گاندھی واڈرانے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ مرکزی حکومت جانچ سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر پارلیمنٹ میں بحث میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
محترمہ واڈرانے یہاں
"دشا" میٹنگ میں شرکت کے بعد کلپٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا، حکمراں جماعت پارلیمنٹ میں جمہوری عمل کو جان بوجھ کر متاثر کر رہی ہے ، اور یہ ہمارے (اراکین پارلیمنٹ ) کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ حکمران حکومتوں کی پالیسی جمہوری عمل کو روکنے کی ہے۔