نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت لڑکیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے امتیاز کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
جمعہ کو بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت بچیوں کے لیے
زیادہ سے زیادہ مواقع کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا۔ " آج، نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر ہم بچیوں کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہندوستان کو تمام شعبوں میں لڑکیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ اس کے کارنامے ہم سب کو متاثر کرتے رہتے ہیں ۔