the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،30 دسمبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت والی اقتصادی معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے مختلف صنعتی راہداری کی تعمیر کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
مسٹر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اس ضمن کےلئے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے شعبہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی تجاویز کو منظوری دے دی گئی۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ ان منصوبوں کی تعمیر پر 7725 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔ توقع ہے کہ ان صنعتی علاقوں کی ترقی سے تقریباً تین لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے کہا ، ’’یہ صنعتی راہداری آندھرا پردیش میں کرشناپٹم میں 2139 کروڑ روپئے اور



کرناٹک کے تمکور میں 1701 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ، اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ملٹی موڈل لاجسٹک حب (ایم ایم ایل ایچ) اور ملٹی ٹرانسپورٹ حب (ایم ایم ٹی ایچ) کی تعمیر کا تخمینہ 3,883.80 کروڑ روپئے ہے۔‘‘
مسٹر جاوڈیکر نے کہا ، ’’صنعتی راہداری پروگرام ، جو مشرقی اور مغربی ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈورز ، ایکسپریس ویز اور قومی شاہراہوں پر واقع بندرگاہوں ، ہوائی اڈوں جیسے بڑے ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی بنیاد کے طور پر تعمیر کیا جارہا ہے ، اس کا مقصد صنعتوں کو معیاری ، قابل اعتماد ، پائیدار اور عمدہ فراہمی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ذریعہ ملک میں مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنا۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.