: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں کو اس بارے میں غور کرنا ہوگا کہ کیا وہ طالبات اور کام کرنے والی خواتین کو 'حیض' کے دوران چھٹی دینے کے لیے کوئی مثالی پالیسی بنا سکتی ہیں چیف
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے وکیل شیلیندر منی ترپاٹھی کی عرضی پر غور کیا کہ آیا اس طرح کی چھٹی خواتین کو ورک فورس کا حصہ بننے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے یا اس کا مطلب خواتین کو روزگار سے دور رکھنا ہے۔