نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سانس سے متعلق بیاری انفلوئنزا کے معاملوں میں اضافہ پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے اور اور کسی بھی حالات سے نپٹنے کی تیاری کرنے کو کہا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ہفتہ کو
سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ماتحت، پرنسپل سکریٹری اور صحت کے سکریٹری کو لکھے خط میں کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انفلوئنزا کے معاملے کو دیکھتے ہوئے سانس سے متعلق انٹیگریٹیڈ مانیٹرنگ سسٹم کی ہدایت پر عمل کیا
جانا چاہئے۔ انہوں نے اس سے متعلق میں ریاستوں سے عام عوام کے درمیان بیداری فروغ دینے کے لئے کہا۔