the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 10 مئی (یواین آئی) کانگریس صدرسونیا گاندھی نے ملک میں کورونا وبا کی سنگین صورت حال کے تعلق سے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ذمہ داریوں سے پلہ جھاڑکر ٹیکہ کاری کاکام ریاستوں پر چھوڑدیا ہے محترمہ گاندھی نے ایک ماہ کے اندر دوسری بار پیر کو یہاں ورچوئل بلائی گئی پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے ٹیکہ کاری کہ اپنی ذمہ داری سے منھ موڑلیا ہے اوراس نے یہ کام ریاستوں کے سر مڑھ دیا



ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحران کے اس دورمیں تمام لوگوں کا تیزی سے ویکسینیشن کرانے کی ضرورت ہے اورمرکزی حکومت کو تمام لوگوں کو مفت ویکسین مہیا کرانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز کے ذریعہ تمام لوگوں کو مفت ویکسین دستیاب کرانا معاشی طور سے بھی جائزہوگا۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ کورونا کی صورت حال مسلسل خطرناک ہورہی ہے۔ حکومت اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اس کی ناکامیاں ملک کے لئے خطرہ بن گئی ہیں۔ اس کی اس ناکامی کا نتیجہ ہے کہ ملک بھر میں صحت عامہ کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.