the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،17نومبر(یو این آئی)سپریم کورٹ نے جان لیوا سطح پر پہنچ چکی فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ نوکر شاہوں کو اپنی ذمہ داری سے راہ فرار اختیارکرنے پر بدھ کو ان کی سرزنش کی اور کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں یہ بھی حکم دیا جائے کہ قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے پانی کے چھڑکاو سے لے کر گاڑیوں کو کیسے چلایا جائے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹی وی زیادہ آلودگی پھیلا رہا ہے۔ عدالت کے چھوٹے آبزرویشن کو کئی بار بڑا ایشو بناکر پیش کیا جاتاہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جج ڈی وائی چندر چوڑ اور جج سوریہ کانت کی بنچ نے آلودگی کم کرنے میں مرکز، دہلی، ہریانہ ، پنجاب اور اتر پردیش حکومتوں کی اجتماعی کوشش میں تال میل کے فقدان اور نوکر



شاہوں کے ٹال مٹول روپے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ تبصرے کیے۔ بنچ نے کہا کہ فائیو اور سیون اسٹار سہولتوں میں بیٹھ کر کسانوں کو فضائی آلودگی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے لیکن حکومت اور انڈین سائنس و ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کان پور سمیت دیگر کے مطالعہ اور حقائق سے لگتاہے کہ مسئلہ پرالی جلانے سے زیادہ گاڑیوں اور کوئلے سے چلنے والے بجلی آلات کے سبب آلودگی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سپریم کورٹ نے راجدھانی دہلی کی سڑکوں سے 10-15 سال پرانی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا خاص طورپر ذکر کیا۔ عدالت نے سوال کیاکہ انہیں روکنے کے لیے کون حوصلہ افزائی کرے گا۔ سماعت کے دوران دہلی حکومت نے کہا کہ اگر ہمسایہ ریاستوں نے گاڑیوں پر پابندی نہیں لگائی تو گھر سے کام کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.