حیدرآباد24اپریل(یواین آئی)مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب کورونا کے معاملات تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں،ایسے میں سیاست ضروری نہیں ہے۔
وزیرموصوف نے حیدرآباد کے
گاندھی اسپتال اور دیگر کورونا کے اسپتالوں کا معائنہ کیا جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔
اس معائنہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراومرکزی حکومت پر غیر ضروری الزامات عائد کررہے ہیں۔