حیدر آباد 5 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ مرکز تلنگانہ کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے اور تلنگانہ جنوبی ہند کا گیٹ وے ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے دوروزہ تلنگانہ دورہ کے حصہ کے طور پر
ضلع سنگاریڈی میں 7200 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیادر کھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دوسرے دن بھی
تلنگانہ کے عوام کے ساتھ رہ کر انہیں خوشی محسوس ہوئی ہے۔