حیدرآباد14ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز گنگولہ کملاکر نے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان معاہدہ کے تحت کسانوں سے اناج کی خریداری کی گئی تاہم اگر مرکزی حکومت یہ کہتی ہے کہ وہ تھوڑے ہی چاول خریدے گی تو کیاکیاجائے؟وزیر موصوف نے ضلع کریم نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یکم ستمبر کو مرکزی وزیر
پیوش گوئل سے ملاقات کرتے ہوئے فصل کی خریداری کی خواہش کی تھی اور کہا تھا کہ فائدے اور نقصان کو بنیاد بنا کر یہ خریداری نہ کی جائے۔
مسٹرکملاکر نے کہا کہ تلنگانہ کو کسانوں کی خودکشی سے پاک ریاست میں تبدیل کیاگیا ہے۔
کالیشورم پروجیکٹ کے ذریعہ پانی کی سپلائی کی جارہی ہے،کسانوں کو زرعی مقاصد کے لئے 24گھنٹے بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔