حیدرآباد27فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ بی جے پی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ جماعتیں ریاست میں برسراقتدار نہیں
ہیں۔
تلنگانہ کوریاست درجہ دلانے کا سہرا وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے سرجاتا ہے۔
متحدہ ریاست آندھراپردیش میں تلنگانہ لفظ بولنے پر بھی پابندی تھی اور کانگریس صرف انتخابات کیلئے ہی تلنگانہ لفظ کا استعمال کرتی تھی۔