: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں فائر سروسز کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کے لیے 725 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں پیر کے روز یہاں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے چھتیں گڑھ ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے لیے 725.62 کروڑ روپے کے تین
پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے جس میں "ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری " اسکیم ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، کمیٹی نے چھتیس گڑھ کے لیے 147.76 کروڑ روپے،اڈیشہ کے لیے 201.10 کروڑ روپے اور مغربی بنگال کے لیے 376.76 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی میں مرکزی وزیر خزانہ ، وزیر زراعت اور نیتی آیوگ کے وائس چیئر مین بطور ممبر شامل ہیں۔