: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 اگست (یو این آئی) مرکزی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ تریپورہ کے لئے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے مرکز کے حصہ سے 40 کروڑ روپے جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ وزیر داخلہ نے کہا تریپورہ میں سیلاب کی صور تحال کو دیکھتے ہوئے مودی جی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم
کرنے کے لیے ایس ڈی آر ایف سے مرکزی حصہ کے طور پر 40 کروڑ روپے کی پیشگی رقم جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ این ڈی آر ایف کی گیارہ ٹیمیں ، فوج کے تین دستے اور مرکز کی طرف سے تعینات فضائیہ کے چار ہیلی کاپٹر پہلے ہی ریاستی حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔ کچھ بھی ہو ، تریپورہ میں ہماری بہنیں اور بھائی ان مشکل وقتوں سے لڑنے کے لیے مودی حکومت کو راحت اور بچاؤ کے کاموں میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے پائیں گے۔