the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13فروری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے قدرتی آفات کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے پانچ ریاستوں ا ور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے لئے 3113کروڑ روپے کی امدادی رقم منظور کی ہے۔
وزارت داخلہ نے سنیچر کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں سیلاب، سمندری طوفان اور کیٹوں کے حملوں سے متاثرہ آندھراپردیش،بہار، تملناڈو، پڈوچیری اور مدھیہ پردیش کے لئے 3113.05کروڑ کی امدادی رقم کومنظوری دی گئی ہے۔ یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ سے دی جائے گی۔
اس میں سیلاب، سے متاثرہ



آندھراپردیش کو 280.7، سیلاب سے متاثر ہ بہار کو 1255.27کروڑ، سمندری طوفان نیوار اور بریوی سے متاثرہ تملناڈو کو 286کروڑ، سمندری طوفان نیوار سے متاثرہ پڈوچیری کو 9.91کروڑ اور کیٹوں کے فصلوں پر حملے سے متاثرہ مدھیہ پردیش کو 1280کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔
مرکزی حکومت نے ان ریاستوں میں نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے بھیجی گئی مرکزی ٹیموں کی رپورٹوں کی بنیاد پر یہ رقم منظور کی ہے۔ مالی سال 2020-21کے دوران مرکزی حکومت نے 28ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ سے 19036.43کروڑ اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ سے گیارہ ریاستوں کو 4409.71روپے کی رقم جاری کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.