: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 28 جولائی (یو این آئی) صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم متحدہ ضلع محبوب نگر(تلنگانہ) جناب محمد عبدالرافع ذکی قادری اور ممتاز عالم دین مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی جنرل سکریٹری کل ہند سنی علما مشائخ بورڈ نے اپنا ایک مشترکہ صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے
بتایا کہ بھارت میں اردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل کی مسرت میں محبوب نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم متحدہ ضلع محبوب نگر کے زیر اہتمام 31 جولائی کو دس بجے دن تا دوپہر 2 بجے علیس کنونشن ہال (علیز مارٹ کے اوپری حصہ) رائچور روڈ محبوب نگر میں صحافیوں کو تہنیتی جلسہ ہوگا-