مئو:25مارچ(یواین آئی) سابق بیوروکریٹ و ایم ایل سی اروند شرما کو اترپردیش کی یوگی حکومت میں وزیر بنائے جانے سے ان کے آبائی ضلع مئو میں جشن کا ماحول ہے شرما وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سال 2001 سے لگاتار کام کررہے ہیں گجرات میں وزیر اعلی رہتے ہوئے مودی نے سال 2001تا 2013 تک انہیں وزیر اعلی دفتر میں اپنے ساتھ رکھا۔ مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد انہیں پی ایم او میں تعیناتی مل
گئی۔
گجرات کیڈر میں 1988 بیچ کے آئی اے ایس رہے اروند کمار شرما نے اپنی نوکری سے وی آر ایس لے کر گذشتہ سال جنوری 2021 میں لکھنؤ میں بی جے پی کی رکنیت اختیار کی تھی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی تھی۔ اروند کمار شرما پی ایم پی کے نزدیکی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں بی جے پی نے قانون ساز کونسل کارکن بنایا ہے۔