the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وارانسی:30مئی(یواین آئی) وارانسی کی ضلع عدالت نے گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کی سی ڈی ہندو فریق کے مدعین کو سونپنے کا حکم دیا ہے۔
مدعین نے ایک حلف نامہ کے ذریعہ تیقن دیا ہے کہ ویڈیو گرافی سروے کی کاپی کا غلط استعمال یا اسے افشا نہیں کریں گے۔ مدعین نے طے شدہ فیس کی ادائیگی کے بعد ویڈیو سروے کی سی ڈی حاصل کرلی ہے۔ڈسٹرکٹ جج اجئے کرشن وشویش کی عدالت میں ہندو فریق نے ویڈیو گرافی



سروے کی سی ڈی انہیں فراہم کئے جانے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے مدعین سے ویڈیو گرافی کو لیک نہ کرنے کا حلف لیا جس کے بعد مدعین نے اس حوالے سے حلف نامہ داخل کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گیان واپی احاطے کی ویڈیو گرافی سروے دو مراحل میں منعقد ہوا تھا۔ اس کی رپورٹ دونوں فریقین کو دی گئی تھی۔ اور ان کی جانب سے اس پر اعتراضات طلب کئے گئے تھے۔ ہندو۔فریق ویڈیو گرافی سروے کی سی ڈی اور فوٹو گراف کا مطالبہ کررہا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.