چنئی،30دسمبر(یو این آئی) آئی آئی ٹی مداس کی طالبہ فاطمہ لطیف خود کشی کے معاملے کی تفتیش پیر کے روز مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے اپنے ہاتھوں میں لے لی۔
تملناڈو حکومت نے 15 دسمبرکو فاطمہ کی
خود کشی کی تفتیش سی بی آئی کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔
متاثرہ کے والد عبداللطیف کے وزیرا عظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے نئی دہلی میں ملاقات کرنے کے 10 دنوں کے بعد معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا۔