ممبئی ، 6 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ پر عائد کردہ مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئ کے زریعے تفشیش کرائے جانے والے ممبئ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرکے اسے چیلنج کرنے کا مہاراشٹرا
نے فیصلہ کیا ہے
وزارتی قلمدانوں میں سب سے حساس تصور کی جانے والی وزارت کا چارج سنبھالنے والے نو تقرر شدہ وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے کہا ، "ریاستی حکومت بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے روبرو چیلنج کرے گی۔
اور اسکے خلاف اپیل دائر کریگی "
یو این
آئ اردو سروس سے خصوصی گفتگو کرتے
کرتے ہوئے ولسے پاٹل نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لئے مرکزی تحقیقات بیورو کو مکمل تعاون کرے گی۔
واضح رہیکہ گزشتہ دنوں ممبئ ہائی کورٹ نے جو احکامات جاری کئے ہے اسکے مطابق ، سی بی آئی سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی جانب سے اسوقت کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے خلاف لگائے جانے والے بدعنوانیوں کے الزامات کی ’ابتدائی تحقیقات‘ کرے گی اور 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔