نئی دہلی ،13ستمبر(ایجنسی)آئی این ایکس میڈیامعاملہ میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیجے گئے کانگریس کےسینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کو مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی خصوصی عدالت سے جمعہ کو راحت نہیں ملی ۔
عدالت نے اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کےسامنے خودسپردگی کرنے کی انکی عرضی خارج کردی ۔سی بی آئی کے خصوصی جج اجے کمار نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ای ڈی کے سامنے خودسپردگی کی عرضی خارج ہوجانے کے بعد
مسٹر چدمبرم کو اب 19ستمبرتک تہاڑ جیل میں ہی رہنا ہوگا ۔
ای ڈی نے جمعرات کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے کہاتھا کہ اس معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے اسے ابھی مسٹر چدمبرم کو حراست میں لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔جانچ ایجنسی نے کہاتھا کہ جب اس کی ضرورت ہوگی تو وہ عدالت سے درخواست کریگی ۔ای ڈی کی طرف سے عدالت میں کہاگیا چونکہ مسٹر چدمبرم سی بی آئی معاملہ میں عدالتی تحویل میں ہیں اس لیے وہ ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں ۔