نئی دہلی، 30 ستمبر ( یو این آئی ) سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک چلانے والے گروہ کے مختلف شہروں میں 32 مقامات پر چھاپے مارکر 26 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی کے ترجمان نے آج کہا کہ ایجنسی نے سائبر کرائم نیٹ ورک کے بارے میں اطلاعات ملنے کے بعد 26 ستمبر کو ایک خصوصی آپریشن شروع کیا تھا۔ ایجنسی نے پینے، حیدر آباد ، احمد آباد اور وشاکھا پٹنم میں 32 مختلف مقامات
پر چھاپے مارے اور . یے مارے اور تلاشی لی۔ سی بی آئی نے میسر ز وی سی کی ملکیت والے ریجنٹ پلازہ، پینے میں چار غیر قانونی کال سینٹر زپر چھاپے مارے۔ اپنے میں میسر زانفر و میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ ، مرلی نگر ، وشاکھا پٹنم میں میسر ز وی سی انفو پرائیویٹ لمیٹیڈ ، حیدر آباد میں میسر ز و یا جیکس سولوشنس اور وشاکھا پٹنم میں میسر زائر یا گلوبل سروسیز پرائیویٹ لمٹیڈ میں چلنے والی آن لائن مجرمانہ سر گرمیوں میں شامل 170 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔