the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 نومبر (ایجنسی) وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے حکومت کے ذریعہ دو برس قبل کی گئی نوٹ بندی کو پوری طرح صحیح قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اس کا مقصد نقدی کو رسمی معیشت میں لانا اور نقدی رکھنے والوں کو ٹیکس سسٹم میں شامل کرنا تھا اوراس میں کامیابی ملی ہے۔

مسٹر جیٹلی نے نوٹ بندی کے دو برس پورے ہونے پر ایک مضمون میں نوٹ بندی کے نقادوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "نوٹ بندی کی ایک بے منطق تنقید یہ ہے کہ تقریبا پوری نقدی بینکوں میں جمع ہوگئی ہے۔ نوٹ بندی کا مقصد نقدی کی ضبطی نہیں تھی۔ نوٹ بندی کا مقصد تھا نقد کو رسمی معیشت میں شامل کرانا اور نقدی لین دین کرنے والوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانا۔" انہوں نے کہا کہ معیشت کو منظم بنانے کی سمت میں حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان میں نوٹ بندی ایک بڑا اور اہم



قدم ہے۔ 


وزیرخزانہ نے کہا کہ ہندوستان نقدی کے غلبہ والی معیشت تھی۔ نقد لین دین میں، لینے والے اور دینے والے کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا ۔ اس میں بینکنگ سسٹم کا کردار پس پردہ چلاجاتا تھا اور ساتھ ہی ٹیکس سسٹم بھی خراب ہوتا ہے۔ نوٹ بندی نے نقدی گاہکوں کو پوری نقدی بینکوں میں جمع کرنے پر مجبور کیا گیا۔ بینکوں میں نقدی جمع ہونے اور یہ پتہ چلنے سے کہ یہ کس نے جمع کی ، 42ء17 لاکھ مشتبہ کھاتہ گاہکوں کی پہچان ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قوانین توڑنے والوں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بینکوں میں زیادہ روپے جمع ہونے سے ان کے قرض دینے کی صلاحیت میں بھی بہتری آئی۔ سرمایہ کاری کے لئے اس رقم کو میچول فنڈ میں بدل دیا گیا۔ یہ نقد رقم بھی رسمی سسٹم کا حصہ بن گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.