حیدرآباد9جون(یواین آئی)حیدرآباد کرائم پولیس نے ڈپٹی مئیر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)بابا فصیح الدین کی صحت سے متعلق سوشیل میڈیا پر جھوٹی اطلاعات فراہم پرنامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔
یہ
معاملہ ڈپٹی مئیر کے سکریٹری کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیا دپر سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیا۔
اے سی پی سائبر کرائم کے وی ایم پرساد نے کہا کہ بعض افراد بابا فصیح الدین کی صحت کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔