حیدر آباد 18 مئی (یو این آئی) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکمران جماعت بی آرایس کے لیڈر نریندر یادو نے پولیس سے کی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن
کے پیپر لیک معاملہ میں منعقدہ پریس میٹ اور سوشیل میڈیا پر وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی شرمیلا نے توہین کی ہے۔
نریندر یادو نے 16 مئی کو پولیس سے شکایت کی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے شہر میلا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 505(2) اور 504 کے تحت مقدمہ
درج کر لیا۔