حیدرآباد،13 اگسٹ (ذرائع) جوبلی ہلز پولیس نے خیریت آباد کے کانگریس ایم ایل اے دانم ناگیندر اور ان کے فالوورس کے خلاف بلدیہ پارک کی دیوار کو مبینہ طور پر گرانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی، ای وی اینڈ ڈی ایم انچارج وی پاپائیہ کی جانب سے جوبلی ہلز پولیس میں
شکایت کرنے کے بعد یہ کیس درج کیا گیا۔
عہدیدار نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے نے اپنے فالوورس کے ساتھ مل کر نندی گیری ہلز پر واقع جی ایچ ایم سی پارک کی دیوار کو منہدم کردیا۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے دانم ناگیندر اور دیگر کے خلاف آئی پی سی اور پی ڈی پی پی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔