امرتسر 19 نومبر(یو این آئی) پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے پیر کے دن کہا ہےکہ نرنکاری بھون پر گرینیڈ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا شک ہے۔
کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ ابتدائی جانچ سے اشارہ ملے ہیں کہ استعمال کیا گیا گرینیڈ پاکستانی فوجی کے کارخانے میں بنایاگیا ہے۔ انہوںنے اپنے کابینی وزیر اور امرتسر کے ممبر اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو اور پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ کے ساتھ حادثہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ پولس نے اسی طرح ایچ جی۔84 گرینیڈ کو دہشت گردوں کے موڈیول سے برآمد کیا تھا۔ گزشتہ مہینے پنجاب پولس نے سرحد پار سے دشمن طاقتوں کی اس طرح کی حادثوں میں شامل ہونے کے اشارہ کئے تھے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
وزیراعلی نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ آئی ایس آئی حمایت والی خالصتان یا کشمیری انتہا پسند گروپ کی شراکت کے ساتھ علیحدگی پسند طاقتوں کا ہاتھ اس میں دکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس حادثے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور سنجیدگی سے سبھی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے۔
جائے حادثہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ مجرموں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےسلسلے میں کسی بھی طرح کی اطلاع دینےوالوں کو 50 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔