نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کیپٹن ابھیلاشا براک بدھ کو فوج کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی ہیں اور ان کی فوج کی ایوی ایشن کور میں شمولیت کے ساتھ ہی یہ دن فوج کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہو گیا ہے،فوج نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع
دی۔
فوج کی طرف سے جاری ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’ہندوستانی فوج کی ایوی ایشن کور کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔
کیپٹن ابھیلاشا براک کامیاب تربیت کے بعد فوجی ایوی ایشن کور میں فائٹر پائلٹ کے طور پر شامل ہونے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں۔